نئے سال کا پہلا دن، کراچی میں شدید سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سائبیرین ہواوں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنا دیا، جمعہ کے روز شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت صرف 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2021 22:14

نئے سال کا پہلا دن، کراچی میں شدید سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2021ء) نئے سال کا پہلا دن، کراچی میں شدید سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سائبیرین ہواوں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنا دیا، جمعہ کے روز شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت صرف 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔جمعہ کو کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہوائوں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا جس کے باعث جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ اس سے قبل 2014 میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جبکہ سال 2011 اور 2020 میں جنوری میں درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔یہ سرد ہوائیں اتوار تک چلتی رہیں گی۔ جبکہ سال 2021 کا آغاز ہوتے ہی محکمہ موسمیات نے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں رواں ہفتہ میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش برسانے والی شمال مغربی ہوائیں رات گئے لاہور میں داخل ہو چکی ہیں جو بارش برسانے کا سبب بنیں گی جس سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا بلکہ دھند میں کسی حد تک کمی بھی واقع ہو گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں شہر کا زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 18اور کم سے کم 4ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔         

Browse Latest Weather News in Urdu

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟