نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر شدید دھند کا سلسلہ جاری

ہفتہ 2 جنوری 2021 13:21

نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر شدید دھند کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پر شدید دھند کا سلسلہ جاری، دھند موٹر ویز اور دیگر قومی شاہرات کے دھند سے متاثرہ حصے چند گھنٹے بند اور چند گھنٹے کھلے رہنے لگے، رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ سے   اسلام آباد تک موٹر وے بند  کو شدید دھند کے باعث بند کرنا پڑا جسے اب کھول دیا گیا ہے- ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کا سلسلہ دسمبر سے شروع ہو کر فروری تک چلا جاتا ہے تاہم موٹر وے پولیس اس قدرتی طور پر پیش آنے والی صورتحال میں روڈ صارفین کی حفاظت کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مسافروں اور ڈرائیور حضرات کو آگاہی کے لئے روایتی اور جدید ٹولز کو بروئے کار لا رہی ہے تاکہ قومی شاہرات اور موثر ویز پر سفر کو محفوظ بنایا جا سکے- ترجمان کے مطابق گزشتہ شب ایم ٹو پر بتدریج دھند کی شدت میں اضافہ ہوا اور رواں سیزن میں پہلی مرتبہ ایم ٹو کو لاہور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرنا پڑا، تاہم دیگر قومی شاہرات پر بھی جزوی انتظامات کرکے روڈ صارفین کو رہنمائی فراہم کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دھند کی شدت میں کمی آنے کے بعد موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، ترجمان نے عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے درمیانی فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپلی کیشن موٹر وے ہمسفر، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 سے معلومات اور رہنمائی ضرور حاصل کر لیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا