وزیراعظم نے آدھی مدتِ اقتدار جھوٹے وعدوں اور دعوں سے گزار لی، پی ٹی آئی اگر ڈلیور نہیں کر سکتی تو لوگوں سے معافی مانگے،مولانا مفتی محمد قاسم

پیر 12 اپریل 2021 20:37

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) شہید اسلام مولانا محمد حنیف کے جانشین اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ نعمانیہ عبدالرحمن کہول کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آدھی مدتِ اقتدار جھوٹے وعدوں اور دعوں سے گزار لی پی ٹی آئی اگر ڈلیور نہیں کر سکتی تو لوگوں سے معافی مانگے اور گھر چلی جائے پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں،بیڈ گورننس ، مہنگائی اور بے روزگار ی موجودہ حکومت کے ٹریڈ مارکس ہیں ملک آگے کی بجائے پیچھے کی جانب جارہا ہے انھوں نے کہا کہ دینی مدارس علوم نبوتﷺ کے گہوارے اور امن و آشتی کے مراکز ہیں پاکستان دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہیان شا اللہ سیکولر عناصر کے عزائم خاک میں ملا دئیے جائیں گے استعماری قوتوں کو پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے وطن عزیز کی حفاظت کیلئے مرمٹنے کا سب سے زیادہ درس دینی مدارس سے دیا جاتا ہے خدانخواستہ اگر پاکستان پر کوئی بھی براوقت آیاتو یہی مدارس کے طلبا اور علمائے کرام پاکستان کی سرحدات کا دفاع کرینگے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مدارس کے طلبا اور علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں نہ کہ ان کی خانقاہوں اورانکے مدرسوں پر پابندی اور قدغن لگانے کا سوچیں پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کا نعرہ دینی مدارس کی مرہون منت ہے لا الہ الا اللہ کی حفاظت مدارس کا وظیفہ ہے اگر دینی مدارس نہ رہے تو لا الہ الا اللہ کے نام پر بننی والی ریاست بھی نہیں رہ سکتی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی باتیں کرنے والے دراصل خود کو طفل تسلیاں دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں دینی مدارس کا کردار تا صبح قیامت جاری رہے گاموجودہ حکومت ملک کو فحاشی و عریانی کی آماجگاہ بنانے کے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل پر تمام وسائل استعمال کررہی ہے ان شا اللہ مدارس اہل مدارس اور جمعیت علما اسلام سرخرو ہونگے اور رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کیلئے رسوائی مقدر ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش