قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں

گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں، آندھی و ژالہ باری ہو گی، شدید موسم کے حوالے سے الرٹ جاری، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:24

قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) قبل از وقت سردی کیلئے تیار ہو جائیں، گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں، آندھی و ژالہ باری ہو گی، شدید موسم کے حوالے سے الرٹ جاری، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جاری رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں جمعہ 22 اکتوبر سے اتوار 24 اکتوبر تک موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ناصرف موسلادھار بارشیں بلکہ آندھی طوفان کیساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، نارووال اور لاہور کے علاقے بارشوں اور ژالہ باری کے اس سلسلے کی زد میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

بارشوں کے اس سلسلے کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ کسانوں کو بھی تشویش ناک خبر سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آندھی و ژالہ باری سے فصلوں کی کٹائی والے علاقے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ملک کے کئی شمالی علاقوں میں موسم سرما کی آمد ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو چکا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے  اور  بارش کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان