پاک سرزمین پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق

بدھ 1 دسمبر 2021 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاک سرزمین پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔بدھ کو پاک سر زمین پارٹی کے اعلی سطح وفد وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ اور شبیر قائمخانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے دفتر پہنچا ،جہاں جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے ان کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، ضلعی امرا ونظما عمومی مولانا احسان اللہ ٹکروی، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مفتی محمد خالد، انجینئر محمد سلیم، مولانا سلطان محمود جبکہ پی ایس پی کے عمران ترین ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جے یوآئی اور پی ایس پی رہنماؤں نے اس موقع پر سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی مشاورت کی۔بعد ازاں الجمعی سیکریٹریٹ بنوری ٹان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم عابد اور ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کو محکوم کرنے کے مترادف ہے، بلدیاتی اداروں پر سندھ کی حکمران جماعت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں وسائل کی سنگین تفریق سے صوبے میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کراچی سمیت تمام شہری اور دیہی علاقوں کا درد رکھنے والی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔صوبائی حکومت کی انانیت کی وجہ سے کراچی مسائل کے دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے ، تمام محکموں کے دفاتر کسی سیاسی جماعت کے اکھاڑے کا منظر پیش کررہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ،۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے دنوں میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش