خلیج بنگال میں طوفان جواد بننے کا امکان ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے،سردار سرفراز

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفرازنے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباو کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے جواد کا نام دیا جائے گا، جواد سعودی عرب کا تجویز کردہ نام ہے۔

(جاری ہے)

سردار سرفرازنے کہا کہ سمندری طوفان جواد سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجہ حرارت بھی 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ 5 اور 6 دسمبر کو گلگت، بلتستان اور کے پی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔دوسری جانب ماہرِ موسمیات جیسن نکلولس نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستیں آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ بنگلا دیش بھی طوفان جواد سے متاثر ہو سکتا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان