پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

مظفر گڑھ، رحیم یار خان،راجن پور،لودھراں ،بہاولپور اور بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے

ہفتہ 13 اپریل 2024 21:40

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2024ء) پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی، 6 اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد 17 ہو گئی۔ ترجمان کے مطابق مظفر گڑھ، رحیم یار خان،راجن پور،لودھراں ،بہاولپور اور بہاولنگر میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے ۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی،قدرتی آفات کا مقابلہ مل کر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں، عوام الناس سے درخواست ہے خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے ملک میں داخل ہونے کے بعد سے کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں کم از کم 2 درجن سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی، مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے8افراد جانبحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ سوراب ،پشین ،چمن، ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8افراد جاں بحق ہوئے۔ سوراب کے علاقے تنک میں باغ میں بیٹھے نوجوانوں پر آسمانی بجلی گرگئی جس سے 2 نوجوان فرید احمد اور جابر احمد موقع پر جان بحق جبکہ ایک نوجوان اعجاز احمد زخمی ہوا۔

اس کے علاوہ چمن میں 3ڈیرہ بگٹی میں 2افراد آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے، پشین اور سوراب میں 2افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 17 افراد کی اموات رپورٹ ہو چکیں۔ رحیم یار خان میں 7 جب کہ بہاولنگر، بہاولپور اور لودھراں میں آسمانی بجلی سے 3، 3 اموات ہوئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق رحیم یارخان کے گردو نواح کے علاقوں میں تین مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچوں اور میاں بیوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

میاں بیوی گندم کی کٹائی کر رہے تھے اور بچے کھیل رہے تھےکہ آسمانی بجلی کی زد میں آگئے۔ بہاولپور میں آسمانی بجلی گرنےسے 3 افراد جاں بحق ہوئےجن میں ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ لودھراں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ بہاولنگر کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات