وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اورآزادکشمیر میں موسلادھار بارش ، گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ داروں نے سکھ کاسانس لیا ، موسلادھار بارش سے گرمی اور لو سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

منگل 7 جولائی 2015 11:36

اسلام آباد/لیہ/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اورآزادکشمیر میں موسلادھار بارش سے گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ داروں نے سکھ کاسانس لیا ، موسلادھار بارش سے گرمی اور لو سے مرجھائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،فیصل آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی جبکہ لاہور میں تہہ خانے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے زیرتعمیر چار منزلہ پلازہ گر گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،لاہور میں موسلادھار بارش سے دھرم پورہ اور جیل روڈ کے انڈر پاس پانی سے بھر گئے، کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، وسن پورہ، گھوڑے شاہ، مصری شاہ، نسبت روڈ اور لکشمی چوک کے علاقوں میں گھنٹوں پانی کھڑا رہا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشنگوئی کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، ننکانہ صاحب، چیچہ وطنی، نارووال، وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔فیصل آباد میں گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ لاہور کے علاقے ملت پارک میں تہہ خانے میں بارش کا پانی جمع ہونے سے زیرتعمیر چار منزلہ پلازہ گر گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لاہور میں موسلادھار بارش سے دھرم پورہ اور جیل روڈ کے انڈر پاس پانی سے بھر گئے جس کے باعث کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا