ملک بھر میں آنے والے سیلاب نے گلگت بلتستان کے 5اضلاع ‘جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ تباہی پھیلا دی

بدھ 22 جولائی 2015 15:54

لیہ/ سکردو/ سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ تندوتیز اوربے رحم موجیں سینکڑوں گھروں، سڑکوں اور رابطہ پلوں کو بہا کر لے گئی ہیں۔گلگت بلتستان میں مکئی اور چارے کی فصلیں مکمل برباد ہو گئی ہیں۔ اسی طرح خوبانی، چیری اور بادام کے باغات اجڑ گئے ہیں۔

طوفانی لہروں نے سب کچھ ملیا میٹ کر کے رکھ دیا ہے۔ گلگت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے رابطہ پل بہہ جانے کے بعدبیسیوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ سینکڑوں ایکڑ رقبے پر خوبانی اور سیب کے باغات تباہ ہوگئے ہیں۔ وادی شگر کے گاوٴں وزیرپور میں گلیشیئر سے بنی جھیل ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

گلگت سکردو روڈ بھی سیلابی ریلے کی زد میں آگئی۔

چترال میں دروش ، گرم چشمہ ، کوراغ ، بونی اور مستوج میں گرے ہوئے گھر عمارتیں ، تباہی اور بربادی کی داستان سنا رہی ہیں ، دیامر ، ہنزہ نگر میں بھی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوان متاثرین کی امداد کے لیے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھی موٹر بوٹس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

لیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ نے مزید سیکڑوں آبادیوں کو لپیٹ میں لے لیاہے۔چشمہ سے سکھر تک دریائے سندھ کے قریبی سیکڑوں دیہات زیر آب اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں دریا برد ہو چکی ہیں۔ لیہ کے ڈیڑھ سو سکولوں میں ہر طرف سیلابی پانی نظر آ رہا ہے۔ ضلع مظفر گڑھ میں علی پور اور کوٹ ادو کے مزید ستر دیہات میں پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ مزید ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں ، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ کندیاں میں دریائے سندھ میں طغیانی سے علووالی کے قریب زیر تعمیر بند ٹھاٹھیں مارتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا