کراچی ،شدید گرمی کے بعد طوفانی بارش، معمولات زندگی درہم برہم

سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ،ایک گھنٹے میں 43ملی میٹر بارش ہوئی

ہفتہ 27 اگست 2016 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) شہر قائد میں گزشتہ روز سے جاری گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم کو خوش گوار کردیا ہے۔شہر قائد میں ہفتے کی صبح سے ہی شدید گرمی تھی اوردوپہر 12 بجے تک درجہ حررات بجے درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا تاہم آنا فانا ہی گہرے سیاہ بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ملیر، گڈاپ، لانڈھی، کورنگی، سہراب گوٹھ، ناظم آباد اور گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

اب تک سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں صرف ایک گھنٹے میں 43 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔تیز ہواں کے باعث سہراب گوٹھ میں لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی روایتی مویشی منڈی مین نصب ٹینٹ اکھڑ گئے ہیں جب کہ 250 سے زائد فیڈر ٹرپ کرجانے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سپرہائی ٹول پلازہ کے قریب مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئیم الفلاح سوسائٹی میں کرنٹ لگنیسیایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ بارش کے موسم میں شہری احتیاط برتیں، ٹوٹے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔دوسری جانب واٹربورڈ میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نکاسی آب کیلییعملہ طلب کرلیا گیا۔ ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیریج بورڈ مصباح الدین فرید نے ہدایت کی ہے کہ سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو ہر صورت فعال رکھاجائے، بجلی معطلی کی صورت میں جنریٹر پمپس چلائے جائیں جب کہ شہری بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے مین ہول نہ کھولیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ اتوار کی شام تک جاری رہے گا اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں برس گزشتہ 3 برسوں کے مقابلے میں زائد بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی