سابق برطانوی فٹ بالر نے سیلفیز کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 اپریل 2017 23:45

سابق برطانوی فٹ بالر نے سیلفیز کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا
سابق برطانوی فٹ بالر ایلن شیئرر نے طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر 3 منٹ میں زیادہ سے زیادہ سیلفی لینے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
ایلن نے نیو کاسل سکول فار بوائز کے  100 سے زیادہ طلباء کے ساتھ مل کر 3 منٹ میں زیادہ سے زیادہ سیلفی لینے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ریکارڈ بنانے کے  ساتھ ساتھ ایلن نے  اپنے فلاحی ادارے ایلن شیئرر فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز بھی جمع کیے۔
ایلن سے پہلے بہت  سی مشہور شخصیات یہ ریکارڈ بنا چکی ہیں۔ ریکارڈ بنانے کے لیے ہر پورٹریٹ فوٹو گراف میں ایلن کے چہرے کے ساتھ کسی دوسرے شخص کا بھی چہرہ نظر  آنا بھی ضروری تھا۔ ایلن نے 3 سے 18 سال  کی عمر کے طلبا کے ساتھ مل کر صرف ایک فوٹو گراف سےپچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔ایلن نے 3 منٹ میں 134 سیلفی لیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu