4 فٹ لمبی بلی ، دنیا کی سب سے لمبی بلی کا ریکارڈ بنا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 مئی 2017 23:46

4 فٹ لمبی بلی ، دنیا کی سب سے لمبی بلی  کا ریکارڈ بنا سکتی ہے

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے  والی 29 سالہ  خاتون سٹیفی ہرسٹ کی بلی دنیا کی سب سے لمبی بلی کا ریکارڈ بنا سکتی ہے۔میلبورن کی یہ بلی انسٹاگرام پر خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ سٹیفی اور دوسرے صارفین گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  کی انتظامیہ سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس بلی کی لمبائی کی پیمائش کی جائے۔

(جاری ہے)

سٹیفی کے مطابق اس کی بلی کا وزن 31 پاؤنڈ اور لمبائی 3فٹ 11 انچ ہے۔ اس وقت دنیا کی لمبی ترین بلی کی لمبائی 3 فٹ 10.59 انچ ہے۔
سٹیفی کا کہنا ہے کہ اس کی بلی عام بلیوں کی طرح ہی تھی لیکن پھر اس کا وزن بڑھنا شروع ہوگیا اوریہ بہت تیزی سے 22 پاؤنڈ کی ہوگئی۔سٹیفی کو تبھی اندازہ ہو گیا تھا  کہ یہ بلی دنیا کی سب سے بڑی بلی بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu