بالوں کی وگ بنانا آپ کی سوچ سے زیادہ مشکل کام ہے۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 مئی 2017 23:49

بالوں کی وگ بنانا  آپ کی سوچ سے زیادہ مشکل کام ہے۔
بالوں کی وگ بنانا اتنا آسان کام نہیں جتنا ہم سوچتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کافی خطرناک کام بھی ہے۔وگ ماسٹر  وگ بنانے کے لیے سب سے پہلے  ایک خاص پنسل سے سر نما فریم یعنی وگ بلاک پر  پر نشان لگا کر ایک مخصوص کاغذ پر گاہک کے سر  کے بالوں کی طرح ہیئرلائن بناتا ہے۔اس کے بعد وگ ماسٹر ایک پلین نیلے کاغذ کے ٹکڑے لیتا ہے۔ وہ ان ٹکڑوں کو وگ بلاک پر پنوں کی مدد سے لگا دیتا ہے۔

اس نیلے کاغذ سے وگ بلاک کی روشنی کام کے دوران اس کی آنکھوں پر منعکس نہیں ہوتی۔اس کے بعد وگ ماسٹر وگ بلاک پر بڑے سائز کی پولیسٹر اور کاٹن لیس لگاتا ہے اور اسے  پنسل  لگائے ہوئے نشان کے مطابق کاٹ لیتا ہے۔وہ اچھی لیس کو کو سامنے کی بجائے پیچھے پر لگاتا ہے۔اس کے بعد وہ ایک دراز  میں رکھے گئے بہت سے نقلی اصلی بالوں کو نکالتا ہے۔

(جاری ہے)

اصلی بالوں کے ساتھ نقلی بال بھی ایسےہوتے ہیں کہ کوئی  مشکل سےہی اُن کی شناخت کر سکتا ہے۔

اس کے بعد وہ گلابی اور نارنجی سنتھیٹک بالوں کو بھی دوسرے بالوں کے ساتھ مکس کرتا ہے۔اس کے بعد اس کام کا سب سے خطرناک پراسس ہیکنلگ شروع ہوتا ہے۔ہیکل ایک قدیم اوزار ہے۔ یہ اوزار لکڑی کے چھوٹے سے ٹکڑے پر بہت سے سٹیل کی  پتلی کیلوں کی شکل میں ہوتا ہے۔اس کے بعد وگ ماسٹر مختلف طرح کے بالوں کو ہیکل پر مخصوص ترتیب میں رکھتا ہے۔ اس کے بعد وگ ماسٹر بالوں کو اس ہیکل سے بار بار گزارتا رہتا ہے۔

اس سے بال میں کنکھی ہوتی رہتے ہیں  اور کمزور بال الگ نکل جاتے ہیں۔ وگ ماسٹر یہ عمل کافی دیر تک کرتا ہے۔ اس عمل میں اس کے ہاتھ ہیکل سے زخمی ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ جب بال بالکل سیدھے اور وگ ماسٹر کی مرضی کے مطابق ہو جاتے ہیں تو وہ انہیں درمیان سے کاٹ دیتا ہے۔اس کے بعد وہ بالوں کو چمڑے پر لگی ہوئی کیلوں کے درمیان رکھ کر اُن کے اوپر بھی چمڑا رکھ دیتا ہے۔

اس سے بال الگ الگ نہیں ہوتے۔ اس کے بعد وہ ان میں سے چند بال کھینچتا ہے اور مچھلی کے شکار میں استعمال ہونے والے کانٹے کی طرح کی سوئی استعمال کر کے ایک ایک بال وگ بلاک پر لگانا شروع کر دیتا ہے۔یہ عمل ventilating کہلاتا ہے۔یہ عمل وگ بنانے کے دوران سب سے زیادہ مشقت طلب ہے۔وگ ماسٹر ایک ایک بال کو وگ بلاک پر لگاتا ہے۔ اس  کام میں اسے کم سے کم 50 گھنٹے لگتے ہیں۔ 

Browse Latest Weird News in Urdu