چینگ ڈو میں مقدس مقبرے کی دریافت

خشک سالی میں لوگ مقبرے کے پاس دعا مانگتے تو بارش شروع ہو جاتی

اتوار 4 جون 2017 12:20

چینگ ڈو میں مقدس مقبرے کی دریافت
چینگ ڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2017ء) آثار قدیمہ کے ماہرین نے چین کے جنوبی مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت چینگ ڈو میں کئی ماہ کی جدوجہد کے بعد ایک قدیم مقبرہ دریافت کرلیا ہے،فوگان نام کا یہ مقبرہ مشرقی جن دورحکومت سے جنوبی سانگ دور حکومت سے تعلق رکھتا ہے،دائو زوانگ ٹینگ دور حکومت(118-907 قبل از مسیح ) کا ایک مشہور راہب گزرا ہے اس کا کہنا ہے کہ اگر خشک سالی کے دنوں میں اس مقبرے کے سامنے بارش کیلئے دعا کی جاتی تو فوراً قبول ہو جاتی اور بارش برسنا شروع ہو جاتی تھی ،اسی وجہ سے اس مقبرے کا نام ’’ فوجان ‘‘ پڑ گیا ، فوجان کا مطلب ہے برکت کا حصول ۔

(جاری ہے)

ٹینگ دور حکومت کے مشہور شاعر لیو یو زی نے اس مقبرے کی تزئین آرائش کی یاد میں ایک نظم بھی کہی تھی جس میں اس کے مقدس ہونے کا ذکر کیا گیا تھا ، مقبرے کی دریافت کے دوران ایک ہزار سے زیادہ تختیا ں ملی ہیں جن پر بدھ مت کے بارے میں لکھا گیا ہے جبکہ پتھر کے پانچ سو ٹکڑے اور خوبصورت ٹائلیں بھی ملی ہیں جن پر مختلف تحریریں لکھی ہوئی ہیں، ماہرین نے مقبرے کی بنیادوں تک کھدائی کی ہے اور اس سے ملحقہ عمارتوں ، کنوئوں ،سڑکوں کے آثار بھی دریافت ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu