پانچ سالہ بچی کہکشائیں فروخت کر کے 750 ڈالر عطیہ کر چکی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 جون 2017 21:08

پانچ سالہ بچی کہکشائیں  فروخت کر کے 750 ڈالر عطیہ کر چکی ہے

کیسی  ایک پانچ سالہ بچی ہے۔ تین سال کی عمر میں پتا چلا کہ  اسے مصوری کا جنون ہے۔ تب سے ہی وہ مسلسل مصوری کر رہی ہے۔
کیسی آج تک 100 تصویریں فروخت کر چکی ہے۔ کیسی اپنی آمدن کا ایک حصہ فلاحی اداروں کو دیتی ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کی مدد کر سکے۔

(جاری ہے)


کیسی  زیادہ تر کہکشاؤں کی تصویریں بناتی ہے۔پیچیدہ ڈیزائن بنانے کے لیے کیسی کانٹا اور سیخ بھی استعمال کرتی ہے۔کیسی  کی بنائی ہوئی سب سے بڑی تصویر 4 فٹ چوڑی اور 3 فٹ اونچی ہے۔کیسی کو کہکشاؤں یا تاروں بھری رات کی  تصویر میں چمکدار گلیٹر استعمال کرنا بھی پسند ہے۔

پانچ سالہ بچی کہکشائیں  فروخت کر کے 750 ڈالر عطیہ کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu