کندھوں سے مسلسل فٹبال اچھالنے کا ورلڈ ریکارڈ جاپانی نوجوان کے نام

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 جون 2017 23:19

کندھوں سے مسلسل فٹبال اچھالنے کا ورلڈ ریکارڈ جاپانی نوجوان کے نام

اتاباشی، ٹوکیو سے تعلق رکھنے والے یوکی یوشیناگا  کے پاس اب سب سے زیادہ بارمسلسل کندھے سے فٹ بال اچھالنے کا ریکارڈ ہے۔
یوکی کے ایک دوست نے  اُن کی گینیز بک آف  ورلڈ ریکارڈ کے حصہ کے لینے کے لیے ہمت بندھائی، جس کے بعد یوکی ہر روز چار گھنٹے پریکٹس کرنے لگے۔

(جاری ہے)


یوکی کو پچھلا ریکارڈ توڑنے کے لیے  1,064بار فٹ بال کو اچھالنا تھالیکن حیرت انگیز طور پر یوکی نے فٹ بال کو 1,854 بار اچھالا۔
یوکی کا کہنا ہے کہ سکول کےدنوں میں وہ لائبریری میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو ہی دیکھتے تھے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ یہ ریکارڈ پاکر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں مزید کئی نئے ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu