- Home
- Weird
- چینی قانون ساز امریکا کی وجہ سے قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھنے پر پابندی عائد کرنا ..
چینی قانون ساز امریکا کی وجہ سے قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھنے پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں
امین اکبر ہفتہ 1 جولائی 2017 23:51
مختلف تقاریب خاص کر کھیلوں کے مقابلوں میں قومی ترانے کے دوران دنیا کے اکثر ممالک کے افراد اپنا دایاں ہاتھ اپنے سینے یعنی دل کے اوپر رکھ کر وطن کے لیے احترام کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔
چینی افراد بھی اپنے قومی ترانے ، جسے “رضاکاروں کا مارچ” (March of the Volunteers) کہا جاتا ہے، کے دوران اپنا دایاں ہاتھ اپنے دل پر رکھتے ہیں۔تاہم نیشنل پارٹی کی کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی میں چینی قومی ترانے کے حوالے سے ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
کمیٹی کے ایک ممبر شن گولنگ نے تجویز دی ہے کہ قومی ترانے کے دوران اپنا ہاتھ سینے پر رکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔ اُن کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھنا امریکا سے شروع ہوا، اس کی چین میں کوئی تاریخ نہیں ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ یہ امریکا میں 1942 میں شروع ہوا، جس کا مطلب امریکا کو سلیوٹ کرنا ہے۔
(جاری ہے)
شن کا کہنا ہے کہ ہمیں چینی اقدار اور چینی قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے قانونی مسودے میں اضافہ کیا کہ ترانے کے دوران غیر ملکی ، مذہبی یا خودساختہ حرکات پر پابندی لگائی جائے۔قومی ترانے کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے چینی قانون ساز 2014 میں شادی کی تقاریب، جنازوں اور غیر سیاسی تقریبات میں قومی ترانہ پڑھنے یا اس کی دھن بجانے پر پابندی لگا چکے ہیں۔یعنی رضاکاروں کا مارچ خصوصی سیاسی تقاریب، حکومتی ملاقاتوں، حلف برداری کی تقاریب اور پرچم کشائی کی تقاریب کے لیے مخصوص ہو گیا ہے۔تاہم بعد میں قانون میں نرمی کرتے ہوئے سکولوں اور تعلیمی اداروں میں قومی ترانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
قانون کے نئے مسودے میں کہا گیا ہے کہ جب قومی ترانہ پڑھا جائے تو عام شہری پرچم کو دیکھیں جبکہ باوردی فوجی اور پولیس افسران سلیوٹ کریں۔
قومی ترانے کے حوالے سے اس تجویز کے سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر چینی صارفین میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھنا اپنے ملک کو احترام دینا ہے امریکا کو احترام دینا نہیں۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ اصول امریکی ہے لیکن جذبات تو عالمی ہیں۔ ایک دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ سینے پر ہاتھ رکھنے کا مطلب ہے کہ میں اپنی دھرتی ماں کو اپنے دل کے قریب رکھتا ہوں۔
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-