حکومت نے پارک میں سیڑھیوں کی لاگت کا تخمینہ 65 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر لگایا، شہری نے 550 ڈالر میں تعمیر کر کے دکھا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 21 جولائی 2017 16:05

حکومت نے پارک میں سیڑھیوں کی  لاگت کا تخمینہ 65 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ  ڈالر لگایا، شہری نے 550 ڈالر میں تعمیر کر کے دکھا دی

کینیڈا کے ایک شہری نے کمیونٹی پارک میں سیڑھیوں کی تعمیر پر 550 ڈالر خرچ کیے جبکہ شہری حکومت نے اس کی  لاگت کا تخمینہ 65 ہزار  سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر لگایاتھا۔
اڈی اسٹل  ایک ریٹائر مکینک ہیں۔ ٹورنٹوکے ٹام ریلے پارک میں اُن کے ہمسائے ایک ڈھلوان سے پھسلے تو  انہوں نے سیڑھی بنانے کا فیصلہ کیا۔اڈی کو بتا دیا گیاتھا کہ اگر سیڑھیاں ریگولیشن کے مطابق نہ ہوئیں تو توڑ دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اڈی نے اس سے  پہلے کونسلر کے ذریعے حکومت سے رابطہ کیا تھا، جنہوں نے سیڑھیوں کی لاگت کا تخمینہ 65 ہزار ڈالر سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر تک لگایا تھا۔
اڈی نے ایک بے گھر شخص کو اپنا مدد گار رکھا اور دن ختم ہونے سے پہلے سیڑھی بنا دی۔سیڑھی بنانے میں دونوں کو 14 گھنٹے لگے تھے۔
سیڑھیاں بننے کے بعد شہری حکومت  نے اڈی پر کسی قسم کے قانون توڑنے کے الزامات نہیں لگائے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu