بھارتی گاؤں میں گایوں نے شیروں کو بھگا کر ثابت کر دیا کہ اتفاق میں برکت ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 اگست 2017 23:46

بھارتی گاؤں میں گایوں نے  شیروں کو بھگا کر ثابت کر دیا کہ اتفاق میں برکت ہے

آپ نے وہ کہانی تو سنی ہوگی جس میں ایک شیر دوبیلوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے  لیکن بیلوں کے اتفاق کے باعث مار کھا بھاگ جاتا ہے۔پھر  لومٹری سازش سے بیلوں میں پھوٹ ڈالتی ہے، جس کے بعد شیر آرام سے ایک ایک بیل کو کھا جاتا ہے۔
بیل تو نہیں لیکن گایوں کے اتفاق سے شیروں کے بھگانے کی  کی ایسی ہی خبر ایک بھارتی گاؤں سے بھی آئی ہے۔
ایک گاؤں میں لگے سیکورٹی کیمروں میں دکھایا گیا  ہے کہ کس طرح گایوں کا ریوڑ گاؤں کی گلیوں میں اپنے شکار کے لیے آنے والے شیروں کو بھگا دیتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ واقعہ 13 گست کو امریلی کے علاقے میں واقع گاؤں رامپور میں پیش آیا۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے  رات کو شیر گاؤں کی گلیوں میں خوراک کی تلاش میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک بے خوف  گائے قریب کھڑی پہلے تو دیکھتی  رہتی ہے پھر ایک شیر کا سامنا کرتی ہے ، اسے دیکھ کر گایوں کا پورا ریوڑ ہی شیروں کے پیچھے دوڑ پڑتا ہے اور انہیں وہاں سے بھگا کر دم لیتا ہے۔
شیروں کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے ترجمان مایانک بھٹ نے بتایا کہ شیر قریبی گیریٹر گیر جنگل سے آتے ہیں اور گاؤں کی گلیوں میں خوراک تلاش کرتے ہیں، گاؤں کی گائیں اب شیروں کی آمدو رفت کی عادی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu