سب سے لمبے ناخنوں کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 ستمبر 2017 23:42

سب سے لمبے ناخنوں کا عالمی ریکارڈ

ایانا ولیمز کا تعلق ہیوسٹن، ٹیکساس ، امریکا سے ہے۔ وہ 20سال سے بھی زائد عرصے سے اپنے ناخن بڑھا رہی ہیں۔ اس سال کے شروع میں جب گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے  اُن کے ناخنوں کی پیمائش کی تھی تو اُن کی مجموعی لمبائی 576.4 سینٹی میٹر(18فٹ 10.9 انچ) تھی۔
اُن کے بائیں ہاتھ کے ناخن دائیں ہاتھ سے زیادہ لمبے ہیں۔ اُن کے بائیں ہاتھوں کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 326.5 سینٹی میٹر یا 10 فٹ 8.5 انچ ہے جبکہ دائیں ہاتھ کے ناخنوں کی لمبائی 249.8 سینٹی میٹر یا 8 فٹ 2.3 انچ ہے۔


ایانا   کو ناخن پینٹ کرنے میں 20 گھنٹے  لگتے ہیں جبکہ ناخنوں پر نیل پالش کی 2 بوتلیں لگانی پڑتی ہیں۔ ایانا ناخنوں کی ماہر ہے۔ جب وہ اپنے ناخنوں کی دیکھ بھال نہیں کر رہی ہوتی تو اپنے کلائنٹس کے ناخن دیکھ رہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


ناخن بچانے کے لیے ایانا نے برتن دھونے چھوڑ دئیے اور وہ انہیں تکیوں پر رکھ کر سوتی ہے۔
ایانا سے پہلے لمبے ناخنوں کا ریکارڈ کرس”دی ڈیوچز“ والٹن کے پاس تھا(جو امریکی ہیں) کرس کے  دونوں ہاتھوں کی مجموعی لمبائی 731.4 سینٹی میٹر یا 23 فٹ 11 انچ تھی۔

کرس نے اپنے ناخن کاٹے تو خواتین میں لمبے ناخنوں کا یہ اعزاز ایانا کے پاس آگیا۔ ایانا کا کہنا ہے کہ یہ ناخن اس کی شخصیت کا حصہ ہے وہ انہیں نہیں کاٹے گی۔ ایانا کی انگلیوں میں سب سے لمبا ناخن 68 سینٹی میٹر یا 2 فٹ 2.7 انچ کا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کا سب سے چھوٹے قد کے شخص ، چندرا بہادر، کا قد 54.6 سینٹی میٹر یا 1 فٹ 9.5 انچ تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu