شمالی کوریا بٹ کوائن سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بے اثر کر سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 ستمبر 2017 23:26

شمالی کوریا بٹ کوائن سے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بے اثر کر سکتا ہے

امریکی انٹیلی جنس ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اب بٹ کوائن مائن کر رہا ہے۔بٹ کوائن مائن کرنا اصل میں نئے بٹ کوائن بنا نے  یا کمانے کا عمل ہے۔یہ عمل جدید کمپیوٹروں سے پیچیدہ ریاضیاتی مساواتوں کو حل کر کے  اور بٹ کوائن ٹرانزایکشن کی تصدیق کر کے کیا جاتا ہے۔شمالی کوریا کے پاس کیش کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں کے بعد شمالی کوریا کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی متوقع طور پر شمالی کوریا کو اس بحران سے کسی حد تک نپٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔اسی لیے ماہرین کا خیال ہے کہ بٹ کوائن اقوام متحدہ کی ان پابندیوں کااثر کم کر دیں گے۔شمالی کوریا بٹ کوائن کی مدد سے گمنام رہتے ہوئے عالمی مارکیٹ سے خرید و فروخت کر سکتا ہے۔جس کی وجہ سے ان پابندیوں کا شمالی کوریا پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu