کلوین کلاین نے صرف آستینوں پر مشتمل سوئیٹر پیش کردیا۔ قیمت 1650 ڈالر

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 ستمبر 2017 23:52

کلوین کلاین نے صرف آستینوں پر مشتمل سوئیٹر پیش کردیا۔ قیمت 1650 ڈالر

آن لائن سٹورز پر عجیب وغریب لباس یا چیزوں کا فروخت ہونا کوئی نئی بات نہیں ۔ بڑے بڑے برانڈ بھی  کبھی کبھار عجیب وغریب مصنوعات متعارف کرا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بار فیشن برانڈ کلوین کلاین نے ایک سوئٹر جاری کیا ہے، جو صرف آستینوں کی جوڑی کی شکل میں ہے۔کئی رنگوں پر مشتمل  اس سوئیٹر کی قیمت 1650 ڈالر ہے۔  یہ سوئیٹر نائیلون اور اون سے بنایا گیا ہے۔
یہ غیر معمولی لباس  کا اندراج کینیڈا کے آن لائن ریٹیلر Ssenseپر ہے۔ حیرت انگیز طور پر سٹور کے اندراج میں  اس کا سٹیٹس فروخت شدہ لکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu