امریکہ میں 7 سالہ بچے نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

جمعہ 12 مارچ 2010 18:09

امریکہ میں 7 سالہ بچے نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔12مارچ۔ 2010ء) 12 مارچ (اے پی پی) امریکہ میں ایک 7 سالہ بچے نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس کے علاقہ میں ایک گھر پر تین ڈاکوﺅں نے میاں بیوی کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کرنا چاہی تاہم ان کے 7 سالہ بچے کارلوس نے ایمرجنسی نمبر 911 پر اطلاع دیکر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈاکوﺅں کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر کارلوس نے میڈیا کو بتایا کہ تین مسلح ڈاکو ان کے گھر میں گھس آئے لیکن وہ پریشان نہیں ہوا اور فوراً 911 پر ڈکیتی کے بارے میں پولیس کو اطلاع کر دی۔ کارلوس نے بتایا کہ اس کی والدہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی صورت میں 911 پر اطلاع کرنے کی مشقیں کرائی تھیں، اس کے بعد وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu