بھارتی شخص نے ناریل کی مدد سے بلڈ گروپ بتانے کا دعویٰ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 11 اکتوبر 2017 16:30

بھارتی شخص نے ناریل کی مدد سے بلڈ گروپ بتانے کا دعویٰ کر دیا
چھتیس گڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اکتوبر 2017ء) :بھارتی شخص نے ناریل کی مدد سے بلڈ گروپ بتانے کا دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ناریل کی مدد سے کسی بھی شخص کے بلڈ گروپ کا بتا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ملازم کے مطابق وہ اب تک کئی افراد کا بلڈ گروپ ناریل کی مدد سے بتا چکا ہے جس کی تصدیق بعد ازاں کیے جانے والے لیبارٹری ٹیسٹ میں بھی ہوئی۔ بھارتی شخص نے بتایا کہ وہ بلڈ گروپ کا اندازہ ہتھیلی پر رکھے ناریل کی نقل و حرکت سے کرتا ہے۔گوہا نامی اس بھارتی شخص نے دعویٰ کیا کہ میں یہ بھی بتا سکتا ہوں کہ آپ جس جگہ کھڑے ہیں وہاں زمین میں پانی ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu