گودام سے ابراہم لنکن کے بارے میں خاموش تاریخی فلم برامد

جمعرات 15 اپریل 2010 17:25

گودام سے ابراہم لنکن کے بارے میں خاموش تاریخی فلم برامد
کونکارڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 اپریل ۔2010ء) امریکی ریاست نیو ہمپشائر کے شہر کونکارڈ کے ایک گودام سے ابراہم لنکن کے بارے ایک تاریخی خاموش فلم مل گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم ”وین لنکن پیڈ“ کی اکلوتی کاپی کونکارڈ میں نیلسن نامی جگہ کے گودام سے اس وقت ملی جب گودام کی صفائی کی جا رہی تھی۔ فلم میں ماضی کے معروف اداکار فرانسس فورڈ نے ابراہم لنکن کا کردار ادا کیا تھا۔ 1913ء میں ابراہم لنکن کے بارے میں آتھ سائلنٹ فلمیں بنی تھیں جن میں سے یہ واحد ایک ہے جس کی کاپی ملی ہے۔ فلم کا دورانیہ 30 منٹ کا ہے۔ فلم کو موشن پکچرز نے لے لیا ہے۔ اس فلم کو اب محفوظ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu