ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس کا افتتاح کےدو گھنٹے بعد ایکسیڈنٹ ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 نومبر 2017 23:43

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس کا افتتاح کےدو گھنٹے بعد ایکسیڈنٹ ہوگیا

لاس ویگاس میں  ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ایک بس کا  افتتاح کےد و گھنٹے بعد ہی ایکسیڈنٹ ہوگیا۔پولیس کا  کہنا ہے کہ  بس میں موجود ریزرو ڈرائیور اس حادثے کا ذمہ دار ہے۔حادثے میں لوگوں کو زیادہ زخم نہیں آئے۔یہ بس اپنے اففتاح کے بعد مفت میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچا رہی تھی۔

(جاری ہے)


حکام کا کہنا ہے کہ ایک بس    کے ڈرائیور نے  بغیر ڈرائیور کی بس کو اپنی طرف آتے دیکھا تو اپنی بس روک لی لیکن بغیر ڈرائیور کی بڑی بس نے پھر بھی اس کے بمپر پر ٹکرمار دی۔

حادثے میں گاڑیوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد بھی بغیر ڈرائیور کی بس نے دو چکر پورے کیے۔
بغیر ڈرائیور کی اس بس میں 12 مسافروں، ایک اٹنڈنٹ اور ایک کمپیوٹر مانیٹر کی جگہ ہوتی ہے ۔ اس بس میں سٹیرنگ یا بریک پیڈل نہیں ہوتا۔یہ بس جی پی ایس اور برقی سنسرز کی مدد سے سٹرکوں پرا پنے راستے کا تعین کرتی ہے۔

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی بس کا افتتاح کےدو گھنٹے بعد ایکسیڈنٹ ہوگیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu