بھارتی نوجوان مصر اور سوڈان کے درمیان 800مربع میل کےعلاقے کو اپنی سلطنت بنا کر خود بادشاہ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 نومبر 2017 23:35

بھارتی نوجوان  مصر اور سوڈان کے درمیان  800مربع میل کےعلاقے کو اپنی سلطنت بنا   کر خود  بادشاہ بن گیا

ایک بھارتی مہم  دہشت گردوں کو چکمہ دیتا ہوا سوڈان اور مصر کے درمیان بنجر علاقے میں پہنچ گیا اور اسے اپنی سلطنت قرار دے کر خود اس کا بادشاہ بن گیا۔مصر اور سوڈان کے درمیان 800 مربع میل کا ایسا علاقہ بھی ہے جو کسی ملک کی ملکیت نہیں۔ دنیا میں بغیر  کسی ملک کی ملکیت کے یہ سب سے بڑا علاقہ ہے۔
سیاش ڈکشٹ  کا تعلق اندور، بھارت ہے اور  وہ پیشے کے اعتبار سے کمپیوٹر پروگرامر ہے۔

سیاش نے بیرطویل  میں ”سلطنت ڈکشٹ“ یعنی کنگڈم آف ڈکشٹ  بنا لی ہے۔19 ویں صدی میں جب برطانیہ نے سرحدوں کی تقسیم کی تو بیر طویل کا علاقہ بھی وجود میں آگیا۔
سیاش نے  فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ جس علاقے سے وہ بیر طویل میں داخل ہوا ہے وہ مصری فوج کی زیر نگرانی ہے۔ دہشت گردوں کی وجہ سے علاقے کی سخت نگرانی کی جاتی ہے اور مصری فوج کو دہشت گردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے تاہم سیاش مصری فوج کی اجازت سے وہاں گیا تھا۔

(جاری ہے)

اسے صرف تین شرائط پوری کرنی تھی کہ  فوجی علاقے کی تصویریں نہیں لےگا، ایک دن میں واپس  آئے گا اور کوئی قیمتی چیز نہ ہو۔سیاش نے دوسرے لوگوں کو اپنی سلطنت کی شہریت دینے کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔
سیاش دو  دن کے لیےمصر گیا تھا لیکن وہاں جاتے ہیں ایک ڈرائیور کو بیر طویل جانے کے لیےراضی کر لیا۔جب وہ بیر طویل پہنچ گیا تو اس نے وہاں اپنا جھنڈا لگا دیا اور صحرا میں کچھ پودوں کے بیج ڈال کر زمین پر اپنا  حق ملکیت مضبوط کرنے کی کوشش کی۔


سیاش نے کہا کہ پہلے تہذیبوں میں  اگر آپ کسی جگہ کی حق ملکیت چاہتے تو آپ کو اس پر فصل اگانی پڑتی تھی۔ اسی وجہ سےاس نے بھی زمین میں بیچ ڈال کر انہیں پانی دےدیا اور کہا کہ اب یہ زمین میری ہے۔سیاش نے کہا کہ اگرچہ ہماری قوم کی ابتدا صاف سلیٹ کی طرح ہورہی ہے کہ لیکن عالمی برادری کی مدد اور جدید سائنس سے ہم اس خطے کو زمین کا زرخیر علاقہ بنا دیں گے۔

اس کے بعد سیاش نے خود کو شہنشاہ کا لقب بھی دیا۔
سیاش نے کہا کہ اب میں بادشاہ ہوں اور  یہ کوئی مذاق نہیں۔ اب میرا اپنا ملک ہے اور یہ اقوام متحدہ کو ای میل کرنے کا وقت ہے۔
شہنشاہ سیاش ڈکشٹ اس علاقے پر حق ملکیت جتانے والا پہلا شخص نہیں۔ 2014 میں بھی ورجینیا سے تعلق  رکھنے والے ایک شخص نے بیر طویل کا سفر کر کے  اس علاقے کو اپنی سلطنت قرار دیا تھا۔ اس نے اس ملک کا نام کنگڈم آف نارتھ سوڈان  رکھا تھا۔ اس شخص کے سفر کرنے کا مقصد اپنی بیٹی کو شہزادی کا خطاب دینا تھا۔
یاد رہے کہ عالمی قوانین کے تحت کوئی ریاست ہی ایسے غیر ملکیتی علاقے کو  خود میں شامل کر سکتی ہے۔

بھارتی نوجوان  مصر اور سوڈان کے درمیان  800مربع میل کےعلاقے کو اپنی سلطنت ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu