دنیا کا سب سے قیمتی گھر 48 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ گھر کا مالک فیس بک اور گوگل کا ہمسایہ بن جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 دسمبر 2017 23:42

دنیا کا سب سے قیمتی گھر 48 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ گھر کا مالک فیس بک اور گوگل کا ہمسایہ بن جائے گا

امریکا کے مہنگے ترین علاقوں میں سے  ایک سیلیکان ویلی بھی ہے۔ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالک یہاں موجود جائیداد اصل قیمت سے بھی زیادہ ادا کر کے خریدتے ہیں۔سیلیکان ویلی میں ہی  دنیا کا سب سےقیمتی گھر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔گوگل اور فیس بک کے ہمسائے میں واقع  1550 پورٹولا روڈ، ویسٹ سائیڈ، کیلیفورنیا  کی مارکیٹ میں قیمت 48 ملین ڈالر ہے۔

اس سے پہلے یہ گھر 2008 میں فروخت ہوا تھا۔ اب یہ گھر 2008 کی قیمت سے 700 فیصد زیادہ پر فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)


7 ایکڑ کے رقبے میں واقع اس گھر میں ایک ذاتی جھیل اور ایک گھوڑوں کا اصطبل  بھی ہے۔ سیلیکان ویلی میں فروخت ہونے والی جائیدادوں میں یہ سب سے زیادہ قیمتی جائیداد ہے۔اس گھر کو خریدنے والا ٹیکنالوجی کی دنیا کے سب سے بڑے ناموں کا ہمسایہ بن جائے گا۔

گھر کے موجودہ مالک نے 2008 میں اسے 6.1 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔گھر میں 5 بیڈ روم ہے اور 7 باتھ روم 6305 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔اس گھر میں  واقع ایک الماری اتنی بڑی ہے کہ اس میں سان فرانسسکو کے کئی سٹوڈیو اپارٹمنٹ آ سکتے ہیں۔اس گھر کے اصطبل میں 14 گھوڑے رکھے جا سکتےہیں۔ اگر گھوڑے رکھنے کادل نہ بھی کرے تو یہاں بڑا گیراج بنایا جا سکتاہے۔

دنیا کا سب سے قیمتی گھر 48 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu