9 گھنٹے تک قائم رہنے والی قوس قزاح نے 23سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پیر 4 دسمبر 2017 23:43

9 گھنٹے تک قائم رہنے والی قوس قزاح نے 23سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

سب سے زیادہ دیرتک قائم رہنے والی قوس قزاح کا ریکارڈ 6 گھنٹے ہے، جو یارکشائر کے پاس ہے۔ اب یہ 23سالہ  پرانا ریکارڈ ٹوٹنے والا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق کے بعد تائپی ، تائیوان میں 30 نومبر کو  نظر والے قوس قزاح کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے   گا۔ یہ قوس قزاح صبح شروع ہوئی تھی اور 9 گھنٹے تک دکھائی دیتی رہی۔

(جاری ہے)


 تائپی کی چائنیز کلچرل یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ سارا دن مختلف زاویوں سے قوس قزاح کی تصویریں بنا کر گینیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے ثبوت جمع کرتے رہے۔

یہ قوس قزاح سارے شہر پر پھیلی ہوئی تھی۔یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف آٹموسفیئر سائنس کے پروفیسر لیو چنگ ہوانگ  نے بتایا کہ یہ قوس قزاح صبح 7 بجکر 15 منٹ پر نظر آنی شروع ہوئی تھی اور 4 بجے تک نظر  آتی رہی۔

9 گھنٹے تک قائم رہنے والی قوس قزاح نے 23سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu