بھارتی تاریخ میں جل پری جیسا دوسرا بچہ پیدائش کے چار گھنٹے بعد ہی وفات پا گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:32

بھارتی تاریخ میں جل پری جیسا دوسرا  بچہ پیدائش کے چار گھنٹے بعد ہی وفات پا گیا

بھارتی تاریخ میں  جل پری جیسا دوسرا بچہ(mermaid baby)   پیدائش کے چار گھنٹوں بعد وفات پا گیا ۔ ڈاکٹر اس بے نام کے بچے  کے نامکمل پیڑو اور  ایک دوسرے میں جڑی ہوئی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جنس بھی معلوم نہیں کر سکے۔یہ بچہ ایک  انتہائی نایاب بیماری  sirenomelia یاmermaid syndrome کا  شکار تھا۔
یہ بچہ مشرقی بھارت کی ریاست کولکتہ میں ایک سرکاری ہسپتال میں 23 سالہ مسکورا بی بی کے ہاں پیدا ہوا تھا۔

بچے کی ماں غربت کی وجہ سے دوران حمل الٹرا ساؤنڈ نہیں کرا سکی، جس کی وجہ سے اسے بچے کی عجیب و غریب حالت کا اسی وقت پتا چلا جب یہ پیدا ہوگیا۔
ہسپتال میں کام کرنے والے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر سودیپ ساہا نے بتایا کہ بچے کی ماں اور باپ دونوں مزدور ہیں۔ پیسے کی کمی کی وجہ سے  دوران حمل  بچے کی ماں باقاعدہ ادویات یا خوراک نہ لے سکی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بلڈ سرکولیشن میں خرابی کی وجہ سے بھی  ایسا غیر معمولی بچہ پیدا ہوا ہے۔


ڈاکٹر سودیپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ایسا کیس نہیں دیکھا۔ یہ ریاست میں پہلا اور بھارت میں اپنی نوعیت کا دوسرا کیس ہے، جس میں بچے کا اوپری دھڑ تو ٹھیک ہے لیکن نچلا دھڑ نامکمل رہ گیا ہے۔
اس سے پہلے 2016 میں شمالی بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک عورت نے جل پری جیسے بچے کو جنم دیا تھا، جو بھارت میں اس طرح کا پہلا کیس تھا۔ وہ بچہ پیدائش کے دس منٹ بعد وفات پا گیا تھا۔ طبی تاریخ میں آج تک اس بیماری کا شکار کوئی بچہ بچ نہیں سکا۔

بھارتی تاریخ میں جل پری جیسا دوسرا  بچہ پیدائش کے چار گھنٹے بعد ہی وفات ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu