امریکی دلہن اور برطانوی دلہے کی زیرآب یادگار شادی

شادی کی منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں یو ایس نیشنل نیوی ریزرو میں جزیرہ کی لاگور میں انجام پائی

ہفتہ 23 دسمبر 2017 11:32

امریکی دلہن اور برطانوی دلہے کی زیرآب یادگار شادی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2017ء) شادی بیاہ کو یادگار بنانے کیلیے شادی کی تقریبات کی تصاویر تو معمول کی بات ہے مگر بعض لوگ شادی کو یاد گار بنانے کے لیے مہم جوئی کا سہارا لیتے ہیں۔جیسا کہ ایک برطانوی آرمی سارجنٹ اور اس کی امریکی دلہن نے کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق چار سال قبل باہمی محبت کے اسیر ہونے والے اس جوڑے نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے سمندر کی تہہ میں مرجانی جل پتھروں اور جل پریوں کے بیچ اپنی شادی برپا کی۔

شادی کی یہ منفرد تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں’ یو ایس‘ نیشنل نیوی ریزرو میں جزیرہ ’کی لاگور‘ میں انجام پائی جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کے باہمی عہد وپیمان کے لیے کمپیوٹر کی بورڈ کا استعمال کیا۔برطانوی شہر لیسٹر سے تعلق رکھنے والے فوجی تھامس مولڈ نے 2013ء میں ’فلوریڈا کیز‘ میں ’امورائی ڈائیو‘ سیر گاہ میں پیراکی کی ایک فوجی مشق میں حصہ لیا تو امریکی سینڈرا ہائیڈ وہاں پیراکی کی کوچ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

دونوں ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے۔اس کے بعد ہائیڈ نے کئی بار لیسٹر کا سفر کیا جب کہ مولڈ بھی اپنی محبوبہ سے ملنے امریکا جاتا رہا۔انہوں نے شادی کے لیے لیسٹر کے ایک چرچ کا انتخاب کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے پروگرام تبدیل کرتے ہوئے زیر آب سادہ مگر مشکل شادی کی تقریب کا انعقاد کیا۔نوبیاہتا جوڑا فلوریڈا کیز میں ہنی مون منانے کے بعد لندن میں رہائش اختیار کرے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu