عدالت نے دندان ساز بیٹے کوپرورش کے اخراجات1 ملین ڈالر ماں کو ادا کرنے کا حکم سنا دیا
امین اکبر پیر 8 جنوری 2018 23:42
ایک تائیوانی داندان ساز کو حال ہی میں ایک عدالت نے ماں کو 1 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم اس معاہدے کے تحت دیا گیا ہے، جس پر بیٹے نے ڈاکٹر بنتے ہوئے دستخط کیے تھے۔معاہدے میں لکھا تھا کہ بیٹا جب تک اپنی پرورش کے اخراجات پورے ادا نہیں کر دیتا ، تب تک اپنی آمدن سے 60 منافع ماں کو دے گا۔
لوؤ نامی ماں نے شوہر سے طلاق کے بعد دونوں بیٹوں کی خود پرورش کی ہے۔
1997 میں ماں نے اپنے بیٹوں کو صاف کہہ دیا کہ وہ ایک معاہدے پر دستخط کریں، جس میں بیان ہو کہ ان کی پرورش اور تعلیم کے 1.7 ملین ڈالر ادا کرنے تک وہ اپنی آمدن کا کچھ حصہ بھی ماں کو دیتے رہیں گے۔
(جاری ہے)
دونوں بیٹوں نے ایسا ہی معاہدہ کر لیا لیکن ایک بیٹا اپنا معاہدہ پورا کرنے میں ناکام ہوا، جس پر ماں اسے عدالت لے گئی۔
دونوں بیٹے 2003 سے دانتوں کے ڈاکٹر بن گئے تھے اور اسی کلینک میں کام کرتے تھے، جو ان کی ماں نے رشتے داروں کی مالی مدد سے کھولا تھا۔
کچھ عرصہ بعد بڑے بیٹے نے تو ماں کی منت کر کے ماں کو راضی کر لیا کہ قرض میں کچھ کمی کر دے جبکہ چھوٹے بیٹے نے کچھ بھی ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ ماں اور چھوٹے بیٹے کا مقدمہ 8 سال تک چلتا رہا اور تائیوان کی سب سے بڑی عدالت میں پہنچ گیا۔عدالت نے شروع سے مقدمے کا جائزہ لیا اور فیصلہ ماں کے حق میں سنا دیا۔ عدالت نے کہا کہ بچوں نے معاہدہ کیا تھا اور وہ اسے پورا کرنے کے پابند تھے۔ عدالت میں بیٹے کا موقف تھا کہ معاہدے پر دستخط کرتے وقت وہ صرف 20 سال کا تھا اور اسے اس کے نتائج کا اندازہ نہیں تھا۔ بیٹے نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ماں کو 1 ملین ڈالر ادا کر چکا ہے، اب اور نہیں دے گا۔ بیٹے نے عدالت میں کہا کہ معاہدے میں بچوں کی پرورش کی اچھی روایت کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پرورش کو مالی طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے فیصلہ دیا کہ بیٹے نے بالغ ہوتے ہوئے، بغیر کسی دباؤ کے اس معاہدے پر دستخط کیے اس لیے وہ اسے پورا کرنے کے پابند ہیں۔ عدالت نے بیٹے 7 لاکھ 54 ہزار ڈالر بطور پرورش کی فیس اپنی ماں کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے بیٹے کو قرض پر سود کے طور پر مزید 9 لاکھ 67 ہزار ادا کرنے کا حکم دیا۔
متعلقہ عنوان :
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-