فٹ بال میچ دیکھیں یا ڈارٹ چیمپئن شپ ۔ جیل میں فسادات پھوٹ پڑے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 جنوری 2018 23:12

فٹ بال میچ دیکھیں یا ڈارٹ چیمپئن شپ ۔ جیل میں فسادات پھوٹ پڑے
ایک جیل میں فٹ میچ یا ڈارٹ چیمپئن شپ دیکھنے کے جھگڑے پر فسادات پھوٹ پڑے ۔ انتہائی حفاظتی اقدامات کی اس جیل میں قیدیوں نے  6 محافظوں پر لاٹھیوں اور خودساختہ اسلحہ نما چیزوں  حملہ کر دیا۔
جھگڑے کی وجہ ٹی وی آنے والے میچز تھے۔ فٹ بال کے شائقین فٹ بال دیکھنا چاہتے تھے جبکہ ڈارٹ بورڈ کے شائقین ورلڈ ڈارٹ  چیمپیئن شپ   دیکھنا چاہتے تھے۔
لنکا شائر میں ایچ ایم پی شاؤٹس  کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے یہ فسادت بھڑکے ہیں، وہ خوفزدہ کرنے والی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ قیدی فٹ بال میچ دیکھنا چاہتے تھے لیکن کچھ ڈارٹ چیمپئن شپ کے بھی شوقین تھے۔ اس سے پہلے کہ جیل انتظامیہ مداخلت کرتی، محافظوں اور قیدیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑے میں حصہ لینے والے قیدیوں پر مزید پابندی لگانے کے علاوہ انہیں دوسری جیلوں میں بھی بھیجا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بہت خطرناک ہو سکتی ہے۔ یہ نہ صرف قیدیوں کے لیے خطرناک ہے بلکہ اپنے فرائض سر انجام دینے والے محافظوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
سکاٹش پرزن سروس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ 29 دسمبر کو ہوا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کسی بھی محافظ کو اتنے شدید زخم نہیں آئے کہ اسے ہسپتال بھیجا جاتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu