ٹھوڑی پر گھاس کاٹنے والی مشین رکھ کر پیدل زیادہ فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 جنوری 2018 23:44

ٹھوڑی پر گھاس کاٹنے والی مشین رکھ کر پیدل زیادہ فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

ابھی تک تو گھاس کاٹنے والی مشین سے   صرف گھاس کاٹنے کا ہی کام لیا جاتا رہا ہے لیکن اشریتا فرمن نے اس کی مدد سے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ اشریتا نے گھاس کاٹنے والی مشین کو ٹھوڑی پر رکھ کر پیدل زیادہ فاصلہ طے کرنےکا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
اشریتا نے جمیکا، نیویارک، امریکا میں گھاس کاٹنے والی مشین  کو اپنی ٹھوڑی پر رکھ کر 71.50 میٹر(232 فٹ 6.96 انچ) فاصلہ طے کیا۔

(جاری ہے)

اشریتا نے یہ فاصلہ طے کر کے اپنا  ہی پچھلا ریکارڈ50 میٹر سے  توڑا ہے۔اشریتا نے جو گھاس کاٹنے والی  ٹھوڑی پر رکھی، اس کا وزن 7.5 کلو گرام تھا اور یہ ٹھوڑی پر رکھے ہوئے ایک جنریٹر کی مدد سے  چل بھی رہی تھی۔
اشریتا نے اس سے پہلے 2007 میں اپنی ٹھوڑی پر 81 پنٹ گلاس کو  12.10 سیکنڈ تک رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا تھا۔نومبر 2016 میں اشریتا نے 3 منٹ 36.97 سیکنڈ تک ایک سائیکل کو بھی اپنی ٹھوڑی پر رکھ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu