ڈرگ مافیا کے ڈان نے غریب لوگوں کو زرد بخار سے بچاؤ کے انجکشن لگوانے کے لیے طبی عملے کو اغوا کرلیا

جمعرات 15 فروری 2018 23:59

ڈرگ مافیا کے ڈان نے غریب  لوگوں کو زرد بخار سے بچاؤ  کے انجکشن لگوانے کے لیے طبی عملے کو اغوا کرلیا
تھوماز ویئرا گومز عرف 2N کو ریوڈی جنیرو، برازیل کے   خطرناک ترین   مجرموں  میں سے ایک سمجھا جا تا ہے۔برازیلین سوشل میڈیا پر تھوماز کی ایک حالیہ حرکت کی بہت تعریف کی جا رہی ہے، اگرچہ یہ حرکت بھی غیر قانونی ہے۔
تھوماز کے گینگ نے  علاقے میں پھیلی زرد بخار کی وبا کے شکار غریب لوگوں کی مدد کے لیے دو مرد نرسوں کو  اغوا کیا اور ان سے غریب لوگوں کی  مفت ویکسی نیشن کرائی۔


پچھلے کئی مہینوں سے برازیل میں زرد بخار کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ لاکھوں لوگ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کرا رہے ہیں۔ حکومت نے بھی عوام کی ویکسی نیشن کا انتظام کیا ہے لیکن اس میں غریب لوگوں اور غریب علاقوں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
تھوماز کے علاقے میں اکثریت غریب افراد کی ہے۔ تھوماز نے غریب لوگوں میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کے لیے دو مرد نرسوں کو اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)


27 جنوری کو تھوماز نے اپنے گینگ کے ساتھیوں کے ساتھ مقامی سرکاری کلینک سے دو مرد نرسوں کو تمام دستیاب سرنجوں اور ویکسی نیشن کے ساتھ اغوا کر لیا۔
طبی عملے نے بعد میں بتایا کہ اغواکاروں کا رویہ ان کے ساتھ کافی اچھا تھا۔ انہوں نے ویکسی نیشن کے بعد دونوں کو ان کے گھر چھوڑ دیا۔
برازیلین سوشل میڈیا پر تھوماز کی اس حرکت پر اس کی بہت تعریف کی جا رہی ہے اور اسے جدید رابن ہڈ سے ملایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu