نیوزی لینڈ میں بننے والے گڑھے کے نیچے موجود ساٹھ ہزار سال پرانا آتش فشاں سامنے آ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 مئی 2018 23:52

نیوزی لینڈ میں بننے والے گڑھے کے  نیچے موجود ساٹھ ہزار سال پرانا آتش فشاں سامنے آ گیا

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے  روٹوروا کے قریب ایک فارم پر نمودار ہونے والے گڑھے  کی لمبائی فٹ بال کے دو میدانوں جتنی ہے اور یہ اتنا گہرا ہے کہ اس میں چار ڈبل ڈیکر بسیں سما سکتی ہیں۔200 میٹر لمبا، 20 میٹر گہرا اور 20 سے 30 میٹر چوڑا یہ گڑھا  یکم مئی کو نمودار  ہوا۔اس گڑھے کی تصاویر  7 مئی کو نیوز ایجنسی اے ایف پی  کو جاری کی گئی۔ایک  ڈیری فارم میں موجود یہ بڑا سا  گڑھا  تیز بارشوں کی وجہ سے منظر عام پر آیا۔


نیوزی لینڈ میں آتش فشاں پہاڑوں  کے  ایک ماہر نے  بتایا کہ اس نے آج تک اس سے بڑا گڑھا نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

ماہر آتش فشاں  براڈلے اسکاٹ نے  بتایا کہ اس  گڑھے میں نیچے ایک ڈرون بھیجا گیا جس سے پتہ چلا کہ نیچے تقریباً ساٹھ ہزار سال پرانا آتش فشاں موجود ہے۔
نیوزی لینڈ کے مذکورہ علاقے میں آتش فشاں پہاڑوں کی وجہ سے گڑھے بننا عام ہے۔علاقے میں زیر زمین پانی چونے کے پتھروں کو پگھلا دیتا ہے، جس سے گڑھے بن جاتے ہیں۔گڑھے بننے کے کچھ دیگر عوامل بھی ہیں۔
پچھلے سال سڈنی میں  آسٹریلوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے ایک کلومیٹر دور ایک گڑھا نمودار ہوا تھا۔خوش قسمتی سے تیز بارش اور سیلاب سے بننے والے  اس گڑھے کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu