دنیا کی عمر رسیدہ ترین 128 سالہ خاتون کی انوکھی حسرت

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 مئی 2018 23:51

دنیا کی عمر رسیدہ ترین 128 سالہ خاتون کی  انوکھی حسرت

ایک خاتون ، جن کی عمر غیر تصدیق شدہ کاغذات کے مطابق 128سال ہے، کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی طویل زندگی میں ایک دن بھی خوشی کا نہیں گزارا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اُن کی طویل زندگی اُن کے لیے سزا ہے۔
روسی حکومت کا دعویٰ ہے کہ کوکو استامبولووا دنیا کی معمر ترین خاتون ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان کی طویل زندگی خدا کی مرضی ہے، اس میں اُن کا کوئی کردار نہیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ روزمرہ کے کاموں میں فعالیت ہی اُن کی لمبی زندگی کا راز ہے لیکن کوکو کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتا کہ وہ اب تک کیوں زندہ ہیں۔
دوہفتوں بعد کوکو کی عمر 129 سال ہو جائے گی۔ اُن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں  ایک دن بھی خوش و خرم نہیں گزارا۔
رشین فیڈریشن کے جاری کیے ہوئے پنشن فنڈ کارڈ میں اُن کی تاریخ پیدائش 1 جون 1889 لکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اگر یہ درست ہے تو مارچ 1917 میں جس وقت زار نکولس دوم کو اقتدار سے علیحدہ ہونے کے لیے مجبور کیا تو اُن کی عمر 27سال تھی۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر 1945 میں اُن کی عمر 55 سال اور سویت یونین کےخاتمے کے وقت اُن کی عمر 1991 میں 102 سال تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم میں نازی ٹینک اُن کے گھر کے پاس سے گزرتے تھے۔اس کے بعد سٹالن نے انہیں اور پوری چیچن قوم کو قازقستان اورسائیبریا میں بھیج دیا۔

ان پر نازیوں کے ساتھ تعاون کا الزام تھا۔
چیچنیا سے تعلق رکھنے والی کوکو کا کہنا ہے کہ اُن کی لمبی عمر خدا کی مرضی ہے، اس میں اُن کا کوئی عمل دخل نہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ طویل زندگی اُن کے لیے خدا کا تحفہ نہیں بلکہ ایک سزا ہے۔
کوکو کے دیگر رشتے داروں کا کہنا ہے کہ پانچ سال پہلے اُن کی  ایک بیٹی 104 سال کی عمر میں وفات پا گئی۔
کوکو کو حسرت ہے کہ کاش وہ اپنی جوانی میں وفات پا گئیں ہوتیں۔

انہوں نے ساری زندگی سخت کام ہی کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوکو کے سارے کاغذات 1999 سے 2009 تک ہونے والی دوسری چیچن جنگ میں کھو گئے تھے۔ ایک حکومتی ادارے، پنشن فنڈ، کے پاس 37 افراد کی عمر 110سال سے زیادہ درج ہے۔ لیکن قابل بھروسہ پیدائش کے ریکارڈ اور دوسرے کاغذات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان افراد کی عمر کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
پچھلے ماہ جاپان کی 117 سالہ نابی تاجیما کی وفات کے بعد اس وقت 2 مئی 1901 کو پیدا ہونے والی جاپانی خاتون چیو میاکو دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہیں۔
تصدیق شدہ کاغذات کے لحاظ سے سب سے زیادہ طویل العمر خانون فرانس کی جینی کالمنٹ تھیں جو 1997 میں 122 سال اور 164 دن کی عمر میں فوت ہوئیں۔   

دنیا کی عمر رسیدہ ترین 128 سالہ خاتون کی  انوکھی حسرت

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu