11 سالہ مصور ناقابل یقین حد تک حقیقت سے قریب تر ڈرائنگز بناتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 جولائی 2018 23:06

11 سالہ مصور ناقابل یقین حد تک حقیقت سے قریب تر ڈرائنگز بناتا ہے
کچھ مصوروں  کو حقیقت سے قریب تر تصاویر بنانے کے لیے کئی دہائیوں تک محنت کرنی پڑتی ہے  لیکن 11 سالہ کریم وارث اولیمیلیکن  اتنی سی عمر میں ہی  حقیقت سے قریب تر ایسی تصاویر بناتے ہیں  ، جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔
لاگوس، نائجیریا سے تعلق رکھنے والے کریم نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار چھ سال کی عمر سے  اپنے پسندیدہ کارٹون کی ڈرائنگ بنا کر شروع کیا۔

دو سال بعد وہ دوسری جگہ منتقل  ہو گئے۔ جلد ہی کریم کو ایوول آرٹ  ووکیشنل اکیڈمی کا پتا چلا۔اس اکیڈمی میں کریم کی صلاحتیں نکھر گئیں۔ مالی طور پر مشکلات  کی وجہ سے کریم  ڈرائنگ بنانے کی بنیادی چیزیں نہیں خرید سکتے تھے لیکن اس کے باوجود ان کے فن میں نکھار آتا گیا۔ اب کریم اس قابل ہو گئے ہیں کہ  فوٹو گراف کی طرح حقیقی ڈرائنگ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


نئے گھر میں کریم کی ملاقات ایک  مصور سے ہوئی، اُن مصور کے پوچھنے پر کریم نے بتایا کہ وہ بھی ڈرائنگ کر سکتے ہیں اگلے  دن اکیڈمی میں اساتذہ نے دوسرے طلباء کو ایک ڈرائنگ بنانے کا کہا، اس پر کونے  میں کھڑے کریم نے بھی وہ ڈرائنگ بنائی، جس نے اساتذہ کو متاثر کیا۔
اکیڈمی کے اساتذہ نے فوراً ہی کریم کی شاندار صلاحیتوں کا اندازہ لگا لیا تھا، اس لیے انہیں  اپنے ساتھ شامل ہونے کا  کہا۔

اب ایک گریجویٹ جنرل آرٹس کے طالب علم اور اکیڈمی کے بانی ایڈینی ایڈوول کا کہنا ہے کہ کریم ان کے بہترین طلباء میں سے ایک ہیں۔
کریم نائجیریا کے  سب سے کم عمر پیشہ ور مصور ہیں۔ کریم کا کام بہت متاثرکن ہے اور صرف انسٹاگرام پر ہی ان کے 27,000 فینز موجود ہیں لیکن ان کی کامیابی کا سفر اتنا آسان نہیں  تھا۔ انہیں یاد ہے کہ جب ان کی والدہ انہیں گھر کا سودا لانے کے لیے بھیجتی تھیں تو وہ ان سے پیسے بچا کر پیپر کی 20 شیٹس خریدا کرتے تھے تاکہ ڈرائنگ بنا سکیں۔

وہ  رات کو فلیش لائٹس کی روشنی میں ڈرائنگ بنایا کرتے تھے  کیونکہ ان کے گھر بجلی نہیں تھی۔کریم کی سب سے زیادہ مشہور ڈرائنگ "Daily Bread" ان کے خاندان کی خوراک کی جدوجہد کا اظہار ہے ۔
کریم کو امید ہے کہ ایک دن وہ نائیجیرین آرٹسٹ ایرنزے سٹینلے جتنے ماہر اور مشہور آرٹسٹ بن جائیں گے  جو کہ دنیا کے سب سے زیادہ باصلاحیت حقیقت سے قریب تر تصاویر بنانے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu