دنیا کا سب سے بڑا تصویری معما متحدہ عرب امارات میں تخلیق کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 جولائی 2018 23:48

دنیا کا سب سے بڑا تصویری معما متحدہ عرب امارات میں تخلیق کر لیا گیا
متحدہ عرب امارات میں دنیا کا سب سے بڑا تصویری معما تخلیق کیا گیا ہے ۔ 12 ہزار ٹکڑوں پر مشتمل تصویری معمے  کو تخلیق کرنے کے بعد سب سے بڑے تصویری معمے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اب متحدہ عرب امارات کے پاس ہے۔

(جاری ہے)


دوبئی ملٹی کموڈیٹیز سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ  انہوں نے 1.5 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل تصویری معما بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اس تصویری معمے  پر شیخ زید بن سلطان النہیان  کی تصویر بنی ہے۔یہ تصویری معما متحدہ عرب امارات میں شیخ زید کی 100ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بنایا گیا ہے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیدر لینڈ میں 2002 میں بنایا گیا ہے۔ نیدرلینڈ کا تصویری معما 1.3 ایکڑ رقبے پر مشتمل تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu