پولیس نے ڈرامے باز سے بھی بڑا ڈارمہ کردیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 20 مئی 2015 11:26

پولیس نے ڈرامے باز سے بھی بڑا ڈارمہ کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2015ء) کئی جرائم میں ملوث ایک ماڈل کو سات سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے برونڈز بری ، لندن سے تعلق رکھنے والے ایک ماڈل کو 7 سال بعد گرفتار کر لیا۔ ماڈل بین فائبر سیما ضمانت کے بعد آسٹریلیا فرار ہو گیا تھا۔ بن نے آسٹریلیا جا کر ماڈلنگ کیرئیر شروع کر دیا۔ بین عالمی لگژری برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرتا۔

بین نے کیلون کیلین، نائیک اور ٹام فورڈ کے لیے بھی ماڈلنگ کی۔آسٹریلیا میں روکی ملین کے نام سے پہچانے جانے والے بین کو پولیس نے بڑی پلاننگ کے ساتھ گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

2008 میں بین لندن میں ضمانت سے فرار ہو کر آسٹریلیا جا پہنچا تھا۔ لندن پولیس کو اس کے نئے ماڈلنگ کیرئیر کا علم تھا۔ ایک مخبر نے اطلاع دی کہ بین لندن میں موجود ہے۔ پولیس کے جاسوس نے فورا ہی فوٹو گرافی کمپنی کا نمائندہ بن کر اس ایجنسی کو فون کیا ، جس کے ساتھ بین نے معاہدہ کیا ہوا تھا۔

پولیس جاسوس نے اُن کو بتایا کہ وہ ایک سوئمنگ سوٹ کی فوٹو گرافی کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے انہیں ایک لڑکا ماڈل چاہیے۔ ایجنسی نے بین کو ان کے پاس بھیج دیا۔ بین نے جیسے ہی فوٹو گرافی آفس کا دروازہ کھولا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ بین کو تین سال اور 9 ماہ کی قید ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu