بس ڈرائیو نے پولیس بلائی، ناقابل یقین وجہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 17 جون 2015 12:18

بس ڈرائیو نے پولیس بلائی، ناقابل یقین وجہ

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جون2015ء) برطانیہ میں ایک بس ڈرائیور نے ایک مسافر خاتون کے لیے پولیس کو اس لیے بلا لیا کیونکہ وہ سارا کرایہ چھوٹے چھوٹے سکوں میں دے رہی تھی۔ 35 سالہ لورا پولے اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ڈرائیور نے 60 پینس کرایہ وصول کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس میں 25 پینس ایک یا دو پینس کے سکوں پر مشتمل تھے۔کرایہ وصول کرنے سے انکار کے بعد ڈرائیور نے لورا کو بس سے اتارنا چاہا مگر اس نے انکار کر دیا، جس پر ڈرائیور نے پولیس کو بلا لیا۔

لورا کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مجھے دیکھ رہا ہے کہ میں اسے پوری رقم دے رہی ہوں اور وہ مجھے بس سے اتارنا چاہتا ہے۔ایسیکس پولیس آئی تو ایک رحم دل آفیسر نے لورا کو بندھے پیسے دئیے جس سے اس نے اپنا کرایہ دیا۔

(جاری ہے)

بس کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ لورا سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اسے ہونے والی کوفت کی وجہ سے اس سے معافی مانگ سکیں، بس کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ سکوں میں کرایہ بھی وصول کر لیتے ہیں۔

پولیس نے یا بس کمپنی نے اپنے ڈرائیور کو اس سارے قصے میں قصوروار نہیں گردانا۔ کیونکہ 1971 کے سکوں کے قانون کے تحت کوئی بھی شخص 20 پینس سےزیادہ ایسی رقم وصول کرنے سے انکار کرسکتا ہے جو کانسی کے سکوں پر مشتمل ہو، کیونکہ یہ سکہ رائج الوقت کے مطلوبہ قوانین پر پورا نہیں اترتے۔ ایک اندازے کے مطابق 30 مارچ 2010 تک برطانیہ میں 1 پینی سے لے کر 2 پاؤنڈ تک کے 28 ارب سکے زیر گردش تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu