ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد اب جانوروں سے شادیاں شروع

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 22 جولائی 2015 16:48

ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد  اب جانوروں سے شادیاں شروع

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی2015ء)ڈومینیک لیسبیرل اپنے 16 سال سے شوہر “بلے” کے مرنے کے بعد بہت زیادہ دکھی تھی کہ اسے نئی محبت مل گئی۔ اس بار اس نے اپنے کتے سے شادی کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ڈومنیک کے مرحوم شوہر کا نام ڈوئریک تھا جبکہ متوقع شوہر کا نام ٹراویس ہے۔ ڈومنیک کا کہنا ہے کہ وہ فوراً ہی اپنے کتے سے شادی نہیں کرے گی۔

اس وجہ اس نے یہ بتائی کہ اسے ابھی اپنے پچھلے شوہر بلے کی موت کا دکھ ہے اور غم ابھی تازہ ہے۔ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈومنیک کا کہنا ہے کہ ٹراویس ایک آوارہ کتا تھا، جسے اس نے یونان میں بچایا اور پال لیا۔ڈومنیک کا کہنا ہے کہ وہ ساحل سمندر پر نہانے جاتی تھی، تب اس نے ٹراویس کو دیکھا، وہ سمندر ی پانی پینے کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

ڈومنیک نے اسے پانی اور خوراک ڈالنا شروع کی ، جس کے بعد وہ اس کے ساتھ کھیلنا شروع ہو گیا۔

ڈومنیک نے بتایا کہ ایک دفعہ جب وہ سمندر میں تھی تو ٹراویس اس کا پرس اور کپڑے کے ساتھ ساتھ اس کا دل بھی چرا کر بھاگ گیا۔اس کے بعد جب ٹراویس کو ایک جان لیوا بیماری ہوئی تو ڈومنیک اسے گھر لے آئی اور اس کا علاج کرایا۔تب سے وہ ساتھ ساتھ ہیں۔ڈومنیک اور اس کے کتے ٹراویس کی شادی ویب سائٹ Marryyourpet.comپر ہو گی۔ یہ ویب سائٹ ڈومنیک نے 2003 میں بنائی تھی۔

ڈومنیک اس ویب سائٹ کی مدد سے ہر ماہ کئی لوگوں کو اُن کے جانوروں کے ساتھ شادی کے بندھن میں باندھتی ہے۔شادی کی درخواست منظور ہونے پر ڈومنیک مجازی طور پر انسانوں اور اُن کے پالتو جانوروں کی شادی کرا دیتی ہے۔ شادی کے سرٹیفیکیٹ سے پہلے شادی کرنے والے کو قبول ہے پر کلک بھی کرنا پڑتا ہے۔ڈومنیک انسانوں اور جانوروں کے علاوہ جانوروں سے جانوروں کی شادی بھی کراتی ہے۔ ڈومنیک کی کرائی ہوئی شادی اور چرچ کی شادی میں فرق یہ ہے کہ ڈومنیک کے قواعد و ضوابط کے مطابق کوئی بھی شادی کرنے والا کسی بھی صورت میں اپنے جانور کو طلاق نہیں دے سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu