بک اینڈ بیڈ۔ کتابی کیڑوں کے لیے جاپان کا منفرد ہوٹل

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:29

بک اینڈ بیڈ۔ کتابی کیڑوں کے لیے جاپان  کا  منفرد ہوٹل

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر2015ء)کچھ لوگوں کو کتابوں سے محبت ہوتی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو کتابوں سے نیند آتی ہے۔دونوں طرح کےلوگوں کے لیے جاپان میں بک اینڈ بیڈ ٹوکیو کے نام سے ایک ہوٹل بنایا گیا ہے۔ بک سٹور تھیم پر بنا یہ ہوٹل ایکیبوکورو کی ایک بلڈنگ کی ساتویں منزل پر ہے۔بک اینڈ بیڈ کا افتتاح 5 نومبر 2015 کو ہوگا۔

(جاری ہے)

کتابی کیڑے اس ہوٹل میں سونے کے علاوہ اپنی مرضی کی کتابیں پڑھ سکیں گے جبکہ دوسرے لوگ ، جنہیں ویسے نیند نہیں آتی، کتابوں کو دیکھ کر ہی سو جایا کریں گے۔

اس ہوٹل کے ایک چھوٹے کمپارٹمنٹ کا سائز 205 x 85سینٹی میٹر یا 80.7 x 33.5انچ ہے جبکہ میعاری کمپارٹمنٹ کا سائز 205 x 129سینٹی میٹر یا 80.7 x 50.8انچ ہے۔بک اینڈ بیڈ ہوٹل میں ایک شام کا کرایہ کمرے کے سائز کے حساب سے 3800 سے 6000 ین یا 32 سے 50 ڈالر ہوگا۔افتتاح کے دن ہوٹل میں انگریزی اور جاپانی زبان کی 1700 کتابیں ہونگی تاہم ہوٹل انتظامیہ جلد ہی اپنی لائبریری کو 3000 کتابوں تک بڑھائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu