معذور چینی ڈاکٹر کی ایک پُر عزم اور متاثر کن کہانی۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 اپریل 2016 11:25

معذور چینی ڈاکٹر کی ایک پُر عزم اور متاثر کن کہانی۔۔۔

چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم اپریل2016ء): ہم اپنی زندگی میں سب کچھ ہونے کے باوجود بھی کتنی نا شکری کرتے ہیں، ہمارے پاس کچھ بھی آجائے لیکن ہم زیادہ کی خواہش سے کبھی باہر نہیں آتے اور نہ ہی اپنے پاس موجود تمام چیزوں پر اکتفا کرتے ہیں بلکہ اور سے اور حاصل کرنے کی بھوک ہمیں اکثر و بیشتر ہی بے چین رکھتی ہے۔ لیکن چین کی ایک معذور خاتون نےدونوں ٹانگیں نہ ہونے کے باوجود اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اپنے خوابوں کے آڑے آنے والی اپنی اس کمزوری کو ساتھ لے کر ہی اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ایک معذور خاتون ڈاکٹر لیجوہنگ دونوں ٹانگوں سے محروم ہے۔ لیجوہنگ نے اپنی دونوں ٹانگیں نہ ہونے پر خود کو ایک لکڑی کے اسٹول کا سہارا دیا اور اپنے لیے نقل و حرکت کو آسان بنایا۔

(جاری ہے)

1983 میں چار سال کی عمر میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں لیجوہنگ نے اپنی دونوں ٹانگیں کھو دیں جس کے بعد لیجوہنگ نے لکڑی کے اسٹول سے ٹانگوں کا کام لیا اور اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔

37 سالہ اس خاتون ڈاکٹر نے گذشتہ 15 سال کے عرصہ میں 6 ہزار سے زائد اپوائنمنٹس کی اور کلینک میں گاؤں کے متعدد افراد کا علاج بھی کیا۔ لیجوہنگ کا خاوند اسے 500 میٹر دور گھر تک اپنے کندھوں پر اٹھا کر لے جاتا ہے ۔ اس باہمت اور پر عزم لیڈی ڈاکٹر کی زندگی کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنی دونوں ٹانگوں کی جگہ لکڑی کے اسٹولز استعمال کرنے والی چینی لیڈی ڈاکٹر

Browse Latest Weird News in Urdu