مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ طوطا قتل کا چشم دید گواہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 جون 2016 06:14

مقتول کے والدین کا کہنا ہے کہ طوطا قتل کا چشم دید گواہ ہے

ایک افریقی طوطااپنے مالک کے قتل کا چشم دید گواہ ہے۔ بڈ(Bud) نام کا طوطا مئی 2015 تک اپنے مالک مارٹن ڈورم کے پاس رہا۔ مئی 2015 میں ہی کسی نے مشی گن میں واقع مارٹن کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار دی۔ مارٹن کی بیوی کو بھی گولی لگی تھی مگر وہ بچ گئی۔
مشی گن سٹیٹ پولیس پہلے تو کسی چور اچکے کو قاتل سمجھتی رہی مگر اب اس کا شک مارٹن کی بیوی گلینا پر ہے، جس کی حالت ابھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹن کی بیوی نے اپنے شوہر کو اپنی ہی فیملی کی ملکیتی گن سے 5 گولیا ں ماریں، جس کے بعد اس نے گن کا رخ اپنی طرف کر کے ایک گولی چلا دی۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس جوڑے کو معاشی پریشانیاں تھیں۔
گلینا نے حکام کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو قتل نہیں کیا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ گلینا نے خودکشی کے تین نوٹ لکھ چھوڑے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ابھی تک گلینا پر مارٹن کے قتل کاباقاعدہ الزام نہیں لگایا ہے۔
مارٹن کے قتل کے چند ہفتوں بعد اس کے ماں باپ مارٹن کے طوطے بڈ کی ایک ویڈیو دیکھ رہے تھے، جس میں طوطا زنانہ اور مردانہ آوازوں کی نقل اتارتے ہوئے گولی نہ مارنے کا کہہ رہا ہے۔
مارٹن کے ماں اور باپ کو یقین ہے کہ بڈ مارٹن کے قتل کا چشم دید گواہ ہے ، مگر سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بڈ کو چشم دید گواہ کے طور پر عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ افریقی طوطے کافی ذہین ہوتے ہیں اس لیے بڈ کو چشم دید گواہ کے طور پر پیش کردینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu