کتے کوبلڈنگ سے پھینکنے والے بھارتی شخص کی شناخت کرنے پر لاکھوں روپے انعام

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 جولائی 2016 18:12

کتے کوبلڈنگ سے پھینکنے والے بھارتی شخص کی شناخت کرنے پر لاکھوں روپے انعام

سوشل میڈیا پرگردش کرتی ہوئی ایک ویڈیو دیکھ کر ہزاروں لوگ افسوس کا اظہارکر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو بلڈنگ پر سے کتا پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بدقسمتی سے گرنے والا کتا بچ نہیں سکا۔
35 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں ایک شخص کو بلڈنگ پر کھڑے دکھایا گیا ہے، اس کے پاس ہی ایک چھوٹا کتا کھڑا ہے جو اس شخص کو دیکھتے ہوئے اپنی دم ہلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ شخص اس کتے کو کھال سے پکڑ کراٹھاتا ہےا ور بلڈنگ سے نیچے پھینک دیتا ہے، جس کے بعد کتا چیختے ہوئے نیچے گرنے لگتا ہے، جسے دیکھ کر اسے پھینکنے والا اور ویڈیو بنانے والا ہنسنے لگتے ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی ہے، اندازہ ہے کہ یہ چنائی ، تامل ناڈو میں واقع کوئی جگہ ہے۔ پولیس رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دو ہفتے پہلے پیش آیا تھا، پولیس کو دو افراد پر شک ہے مگر دونوں ہی مفرور ہیں۔


ہیومین سوسائٹی انٹرنیشنل نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص اور مقام کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک لاکھ بھارتی روپے کا انعام رکھا ہے۔ بھارت کے ہی ایک شخص اروند ومل ڈیوڈ، جسے کتوں سے کافی محبت ہے، نے بھی سنگدل شخص کی شناخت کرنے والے کو 10 ہزار روپے انعام دینے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu