بھارتی ریاست اتر پردیش میں نیم کے درخت کی ٹہنی پر نماز پڑھتی عورت سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 اگست 2016 11:29

بھارتی ریاست اتر پردیش میں نیم کے درخت کی ٹہنی پر نماز پڑھتی عورت سوشل میڈیا پر مقبول

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 اگست 2016ء) : بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ضلعی گاؤں میں نیم کے درخت کی ٹہنی پر نماز پڑھتی ایک خاتون مشہور ہو گئی ہے جبکہ اس خاتون کی درخت کی ٹہنی پر نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاتون سے متعلق کسی کو کوئی علم نہیں ہے کہ یہ خاتون کہاں سے آتی ہے اور کہاں چلی جاتی ہے البتہ اس خاتون کو نیم کے درخت کی ایک باریک ٹہنی پر نماز پڑھتے ہوئے پورے گاؤں نے دیکھا ہے اور تب ہی سے پورا گاؤں اور اس کے باسی محو حیرت ہیں کہ آخر یہ خاتون کون ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہل علاقہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عورت بغیر کسی سہارے کے ہی درخت پر چڑھ کر ایک باریک ٹہنی پر اپنی پوری نماز ادا کرتی ہے۔ اور نماز ادا کرتے ہی چلی جاتی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اس عورت کو نہ تو کبھی کسی نے درخت پر چڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور نہ اُترتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس خاتون کی درخت کی باریک ٹہنی پر نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئی ہے۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu