دبئی سے فلپائن جانے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

ائیر لائن نے بچے کو زندگی بھر مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 اگست 2016 13:04

دبئی سے فلپائن جانے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اگست 2016ء) : دبئی سے فلپائن جانے والی پرواز میں ایک حاملہ خاتون نے غیر متوقع طور پر بچے کو جنم دے دیا۔ دوران پرواز جنم لینے والی بچی کی آمد اکتوبر میں متوقع تھی جس نے غیر متوقع طور پر دوران پرواز ہی جنم لے لیا۔ جنم لینے والی بچہ مکمل طور پر صحتمند تھا۔ دوران پرواز بچی کی پیدائش پر طیارے کی بھارتی ریاست حیدر آباد میں ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔

سیبو پیسفک ائیر نے دوران پرواز بچی کی پیدائش کی خوشی منائی۔

(جاری ہے)

اپنی فیس بُک پوسٹ پر ائیرلائن نے دوران پرواز جنم لینے والی بچی کے لیے زندگی بھر مذکورہ ائیر لائن پر فضائی سفر کو مفت قرار دے دیا۔ ائیر لائن نے بچی کے لیے ایک ملین پوائنٹس کا اعلان کیا جس کی کوئی میعاد نہیں ہے۔ ان پوائنٹس کے ذریعے دورن پرواز جنم لینے والی بچی اپنی پوری زندگی مفت فضائی سفر سے لطف اندوز ہو سکے گی۔ بچی کا جنم اب سے دو مہینے بعد متوقع تھا لیکن دوران پرواز ہی بچی کی والدہ کو درد ہوئی جس پر عملے سمیت تمام مسافر پریشان ہو گئے۔ تاہم طیارے میں خوش قسمتی سے کچھ نرسیں بھی سفر کر رہی تھیں جن کی مدد سے خاتون نے بچی کو جنم دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu