ماہی گیر کو 10سال پہلے100 ملین ڈالر کا 34 کلوگرام وزنی موتی ملا مگر اس نے اسے بستر کے نیچے رکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اگست 2016 23:50

ماہی گیر  کو 10سال  پہلے100 ملین ڈالر کا  34 کلوگرام وزنی موتی ملا مگر اس نے اسے بستر کے نیچے رکھ دیا

ایک ماہی گیر کو ملنے والا یہ موتی اب تک ملنے والا دنیا کا سب سے بڑا موتی ہے۔یہ اس سے پہلے ملنے والے دنیا کے سب سے بڑے موتی سے 5گنابڑا ہے۔
ایک شخص ، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، کو 34 کلوگرام وزنی یہ گوہر 10سال پہلے فلپائن میں پالاوان جزیرہ سے ملا تھا۔اس شخص کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس موتی کی قیمت 100 ملین ڈالر ہوگی۔اسی لیے اس نے اسے 10 سال تک اپنے لکڑی کے گھر میں، بستر کے نیچے ، خوش قسمتی کے لیے رکھے رکھا، تاہم اس سال کے شروع میں اس کے گھر لگنے والی آگ کے باعث اسے گھر صاف کرنا اور نئے گھر میں منتقل ہونا پڑا۔

تب یہ اس ماہی گیر نے اس موتی کو مقامی ٹورازم آفیسر کو دکھایا۔ اس موتی کی پیمائش کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ ایک فٹ چوڑااور2.2فٹ لمبا ہے۔اس وقت موجودہ دنیا کا سب سے بڑا موتی ،جسے پرل آف اللہ کہا جاتا ہے، کا وزن 6.4 کلوگرام اور قیمت 35 ملین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)


ٹورازم آفیسر ایلین اموراؤ کا کہنا ہے کہ 10سال پہلے طوفان کے دوران ماہی گیر نے لنگر ڈالا تو وہ ایک پتھر کے ساتھ پھنس گیا۔

جب اسے دیکھا تو اس کے ساتھ شیل بھی تھا۔ ماہی گیر اسے اپنے گھر لے آیا اور 10سال تک بستر کے نیچے رکھے رکھا۔
فلپائن کے سیاحتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس موتی کو علاقے میں ہی رکھیں گے ، جس کے بعد امید ہے علاقے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ دنیا کا سب سے بڑا موتی پرل آف اللہ جسے Pearl of Lao Tze بھی کہاجاتا ہے، وہ بھی پالاوان ، فلپائن سے 1934 میں ملا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu