جاوید میانداد کے بھارتی عوام کے نام پیغام سے بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 4 اکتوبر 2016 23:25

جاوید میانداد کے بھارتی عوام کے نام پیغام سے بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

اپنے ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گندا انڈا کہا اور بھارتی عوام کو پیغام دیا کہ اپنے گندے انڈے کا احتساب کریں تو بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔
اپنے 29ستمبر کے ٹی وی انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا تھاکہ بھارت کو چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کی آگ لگی ہوئی ہے۔جاوید میانداد نے بھارتی عوام کو کہا کہ وہ اس انڈے کا ، اپنے آدمی کا احتساب کریں، اس کے خلاف سڑکوں پر آئیں۔

جاوید میانداد نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی وہ انڈا ہے جس کے باپ کا پتا نہیں، ماں کا پتا نہیں اور انڈا ہوتا ہے، مودی کو معلوم نہیں کہ وہ کس قوم کو للکار رہا ہے، پاکستان کا بچہ بچہ شہادت کے لیے تیار ہے۔
جاوید میانداد نے ایک دوسرے انٹرویو میں بھارت کے بارے میں یہ بھی کہا کہ یہ لاتوں کےبھوت ہیں باتوں سے نہیں مانتے، ہمارے پاس جو کچھ ہے مار دینا چاہیے، یہ ڈرپوک قوم ہے۔

(جاری ہے)

میانداد کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان کو ایک چھکا دوسری فیلڈ میں بھی مارنا پڑے گا۔ ان کو ایک ہی مارا تھا ان کی حالت بری ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu